19 ستمبر 2015 - 17:53
یمن پر سعودی لڑاکا طیاروں کے ۲۴ گھنٹوں میں ۳۰ حملے+ تصاویر

گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے درمیان یمن کے مختلف علاقوں مخصوصا صنعا پر سعودی لڑاکا طیاروں کے ۳۰ حملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے سرکاری ٹی وی نے سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے شدید حملوں کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جوابی کاروائیوں سے عربی اتحاد میں کافی زیادہ ابال آ گیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کے نامہ نگار نے اس بارے میں کہا ہے: گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے درمیان یمن کے مختلف علاقوں مخصوصا صنعا پر سعودی لڑاکا طیاروں کے ۳۰ حملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
سعودی عرب کے حامی میڈیا نے یمن پر جاری سعودی جارحیت کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعا پر سعودی حملے کی وجہ سے ایک گیس پمپ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے پانچ افراد جانبحق ہوئے ہیں۔
یمن کے طبی ذرائع نے تاہم ان حملوں میں شہید ہونے والوں کی دقیق اطلاع نہیں دی ہے لیکن بعض نیجی ذرائع نے بتایا ہے کہ ۱۹ افراد کے شہید اور ۱۰۰ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری طرف المنار ٹی وی نے یمنی فوج اور عوام کی طرف سے سعودی عرب کو دئے گئے منہ ٹور جواب کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر آل سعود کے حملوں کی جوابی کاروائی میں یمنی فوج نے ایک رات میں ۱۰ ماٹر گولے سعودی عرب کے کئی فوجی ٹھکانوں پر داغے ہیں۔
لبنانی ٹی وی کے مطابق یمن کی طرف سے سعودی فوجی ٹھکانوں پر کئے گئے حملے میں چھے فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کے یمن پر کئے گئے حملوں کی چند تصاویر:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲